اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کے تحت چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ آرمی چیف کے پاس ہی رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ آئینی عدالت کے قیام سے سپریم کورٹ کا کام کا بوجھ کم ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ججوں کے تبادلے کا نظام شفاف اور میرٹ پر مبنی ہوگا، جس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا۔ افغانستان کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ مذاکرات ختم ہو چکے ہیں لیکن جنگ بندی جاری رہے گی۔


