اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان 2026 میں چین سے اپنی پہلی ہنگور کلاس آبدوز حاصل کرے گا جو جدید AIP (ایئر انڈیپنڈنٹ پروپلشن) سسٹم سے لیس ہے۔ یہ آبدوز دو سے تین ہفتے تک مسلسل زیر آب رہنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔
یہ آبدوز بحر ہند میں پاکستان کی بحری دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرے گی اور اسٹیلتھ آپریشنز کے ذریعے خطے میں بحری توازن کو متاثر کر سکتی ہے۔ یہ پروگرام پاکستان اور چین کے دفاعی تعاون کا اہم حصہ ہے۔


