کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) انسانی اسمگلنگ کی ایک اور چال بے نقاب، عمرہ ویزے کی آڑ میں اٹلی جانے کی کوشش ناکام۔
ایف آئی اے امیگریشن کراچی نے 5 مسافر آف لوڈ کر دیے۔ مسافر سعودی عرب سے غیر قانونی سمندری راستے سے اٹلی جانا چاہتے تھے۔ ملزمان کو مزید کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔


