قلات (ایچ آراین ڈبلیو) قلات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے قبائلی رہنما سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے
پولیس کے مطابق قلات کی تحصیل خالق آباد کے علاقے سربند میں قبائلی رہنما شاکر سعداللہ لانگو کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں شاکر خیراللہ لانگو، محمد کریم اور محمد ظاہر بھی شامل ہیں۔
لیویز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
اس سے قبل ہفتے کو قلات کے علاقے منگچر میں دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوئے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ فائرنگ سے بعض افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔


