اسلام آباد (HRNW) — وزیراعظم شہباز شریف نے 27ویں آئینی ترمیم میں وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ دینے کی شق فوری طور پر واپس لینے کی ہدایت کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں آذربائیجان سے واپسی پر علم ہوا کہ پارٹی کے چند سینیٹرز نے یہ ترمیم پیش کی، جو کابینہ کے منظور شدہ مسودے کا حصہ نہیں تھی۔
انہوں نے سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے واضح کیا کہ *منتخب وزیراعظم قانون اور عوام دونوں کے سامنے جوابدہ ہے۔*
ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے فیصلے سے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کو بھی آگاہ کر دیا گیا، جس کے بعد سینیٹر انوشہ رحمان نے یہ ترمیم واپس لے لی۔


