928

کوئٹہ سے پشاور کے درمیان چلنے والی ٹرین سروس آج سے معطل رہی گی

کوئٹہ (ایچ آراین ڈبلیو)‌ ریلوے انتظامیہ نے کوئٹہ اور پشاور کے درمیان چلنے والی جعفر ایکسپریس کی آمدورفت آج سے 13 نومبر تک معطل کرنے کا اعلان کیا ہے۔

حکام کے مطابق ٹرین سروس کو آپریشنل وجوہات کی بنا پر عارضی طور پر معطل کیا گیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسافروں کی سہولت اور نظام کی بہتری کیلئے ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، جس کے بعد جعفر ایکسپریس کی سروس دوبارہ بحال کر دی جائے گی۔

دوسری جانب چمن اور کوئٹہ کے درمیان چلنے والی چمن پسنجر ٹرین معمول کے مطابق اپنے شیڈول پر روانہ اور پہنچے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں