خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دو دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اہم کمانڈر حیات خان بھی شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق دوسرا دہشتگرد ایک غیر شناخت شدہ افغان شہری تھا جس کی لاش اس کے ساتھی لے گئے۔ اس آپریشن سے دہشتگردوں کے تخریبی منصوبے ناکام ہوئے اور علاقائی دہشتگرد نیٹ ورک کو شدید دھچکا پہنچا ہے۔


