کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں آٹزم بحالی مرکز اور پیڈی ایٹرک ڈینٹسٹری یونٹ کا افتتاح ہو گیا۔ صوبائی وزیر یونیورسٹیز محمد اسماعیل راہو نے اس تقریب کی صدارت کی۔
یہ منصوبہ این آئی سی ایچ اور سی-آرٹس کے اشتراک سے چلے گا جو آٹزم کے شکار بچوں کو مفت خدمات فراہم کرے گا۔ ڈینٹسٹری یونٹ میں چھ نئے ڈینٹل اسٹیشنز شامل کیے گئے ہیں۔
اس موقع پر وزیر نے کہا کہ یہ اقدام خصوصی ضرورتوں والے بچوں کے لیے صحت کی خدمات تک رسائی میں اہم اضافہ ہے۔


