لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ اینڈرائیڈ فون آئی فون کے مقابلے میں موبائل فراڈ سے بچاؤ میں زیادہ مؤثر ثابت ہو رہے ہیں۔
امریکہ، بھارت اور برازیل کے 5,000 صارفین پر مشتمل سروے کے مطابق، آئی فون صارفین کو اینڈرائیڈ صارفین کے مقابلے میں 65 فیصد زیادہ اسکیم میسج موصول ہوئے۔ اینڈرائیڈ صارفین اپنے فون کے اسکیم پروٹیکشن فیچرز سے 20 فیصد زیادہ مطمئن پائے گئے۔
رپورٹ میں خاص طور پر گوگل پکسل ڈیوائسز کو اس حوالے سے انتہائی کامیاب قرار دیا گیا ہے، جن کے صارفین کو آئی فون صارفین کے مقابلے میں 96 فیصد کم جعلی پیغامات ملے۔ اینڈرائیڈ کے بلٹ ان ٹولز جیسے کال اسکریننگ اور اے آئی بیسڈ میسج اینالیسس نے اس فرق میں اہم کردار ادا کیا۔


