بجلی 48 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)نیپرا کے نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی ستمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں سستی کی گئی ہے، صارفین کو یہ ریلیف نومبر کے بجلی کے بلوں میں منتقل کیا جائے گا۔

لائف لائن صارفین کے سوا اس کا اطلاق کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔

واضح رہے کہ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے فی یونٹ بجلی 37 پیسے سستی کرنے کی درخواست کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں