اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈائریکٹوریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے پاسپورٹ فیس ادا کرنے کا نیا آن لائن نظام متعارف کرا دیا ہے۔
اب شہری “Passport Fee Asaan” موبائل ایپ یا Paymaster.com.pk ویب پورٹل کے ذریعے محض ایک منٹ میں پاسپورٹ فیس ادا کر سکیں گے۔ اس نظام کے بعد نیشنل بینک کی طویل قطاروں میں کھڑے ہونے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔ یہ سہولت 24/7 دستیاب ہے۔


