پنجاب میں چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز، 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالرشپ

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چیف منسٹر آئی ٹی انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کو آئی ٹی کا حب بنا کر ترقی کی نئی راہیں کھولی جا رہی ہیں۔

اس پروگرام کے تحت آئی ٹی گریجویٹس کو 5 ماہ کی انٹرن شپ کے دوران 50 ہزار روپے ماہانہ اسکالرشپ دی جائے گی۔ چار سالہ ڈگری مکمل کرنے والے پنجاب کے گریجویٹس آن لائن درخواست دے سکتے ہیں جہاں وہ مارکیٹ کے مطابق اسکلز اور ٹیکنالوجی میں تربیت حاصل کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف آئی ٹی سٹی گیم چینجر منصوبہ ثابت ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں