اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)سینیٹ کے اجلاس کے دوران اپوزیشن اراکین نے شور شرابہ اور نعرے بازی کی، جبکہ پی ٹی آئی اراکین نے علامہ راجا ناصر عباس کو اپوزیشن لیڈر تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا۔
بیرسٹر علی ظفر نے مطالبہ کیا کہ 27ویں آئینی ترمیم پر ایوان میں بحث ہونی چاہیے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ آئینی ترمیم پر ہر ایک کو بولنے کا موقع ملنا چاہیے، تاہم انہوں نے واضح کیا کہ اپوزیشن لیڈر کا تقرر چیمبر میں ہوگا نہ کہ تقریروں سے۔


