اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ 49 نکات پر مشتمل ہے جو قومی مفاد اور دفاعی اصلاحات سے متعلق ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ترمیم کو وسیع مشاورت کے بعد حتمی شکل دی جائے گی جس میں اپوزیشن اور اتحادیوں کی رائے کو خصوصی اہمیت حاصل ہوگی۔ وفاقی آئینی عدالت کا قیام میثاق جمہوریت کا حصہ تھا جو آئینی کیسز سنے گی جبکہ باقی تمام مقدمات سپریم کورٹ میں زیر سماعت رہیں گے۔
وزیر قانون نے تصدیق کی کہ چیف آف آرمی اسٹاف کو فیلڈ مارشل کے ٹائٹل سے نوازا گیا ہے جو تاحیات ہوگا اور اسے آئینی تحفظ دیا جائے گا۔ یہ اختیار وزیراعظم کے بجائے پارلیمنٹ کے پاس ہوگا۔


