اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے یوم فتح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان تینوں برادر ممالک کے دِل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں۔
انہوں نے آذربائیجان کی فتح پر مبارکباد دیتے ہوئے صدر الہام علیوف کی قیادت میں بہادر افواج کی کامیابی کو سراہا۔ وزیراعظم نے پاکستان کی مسلح افواج کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دشمن کے سات جنگی طیارے مار گرائے گئے۔
انہوں نے بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان کی یکجہتی پر شکریہ ادا کیا اور صدر اردوان کی ترقیاتی کاوشوں کو قابل ستائش قرار دیا۔


