اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمان نے زور دے کر کہا ہے کہ آئینی ترامیم کرنا ایوانوں کا جمہوری حق ہے۔
27ویں آئینی ترمیم پر طویل مشاورت ہوئی جبکہ 18ویں ترمیم پر ایک سال تک بحث ہوئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ پیپلز پارٹی ہی لے کر آئی جس سے صوبوں کو ان کے حقوق ملے۔
شیری رحمان نے واضح کیا کہ موجودہ بل کا مطالعہ کر لیا جائے، یہ 18ویں ترمیم کا رول بیک نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ “پیپلز پارٹی حقوق کے لیے کھڑی رہی اور اب بھی کھڑی ہے۔


