بنوں (ایچ آراین ڈبلیو) تھانہ کینٹ ممند خیل کے علاقے میں پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک بہادر پولیس اہلکار عابد خان شہید اور 10 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ڈی پی او بنوں کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیم علاقے میں سرچ آپریشن میں مصروف تھی کہ دہشت گردوں نے گھات لگا کر حملہ کیا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں 7 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
فائرنگ کے تبادلے کے دوران 4 شہری بھی زخمی ہوئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
شہید اہلکار عابد خان کی نمازِ جنازہ پولیس لائنز بنوں میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کر دی گئی۔
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں ناکہ بندی سخت کرتے ہوئے دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن مزید تیز کر دیا ہے۔


