پاک بنگلہ دیش ہاکی سیریز: قومی ٹیم کا اعلان، عماد شکیل بٹ کپتان مقرر

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)‌ پاک بنگلہ دیش ہاکی سیریز کے لیے 18 رکنی قومی ہاکی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ ٹیم کل علی الصبح لاہور سے ڈھاکہ روانہ ہوگی۔ دورہ بنگلہ دیش میں عماد شکیل بٹ قومی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

منتخب کھلاڑیوں میں عبداللہ اشتیاق خان، منیب الرحمن، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفر علی، رانا عبدالوحید، افراز، عبد الحنان شاہد، عبدالرحمن، رانا محمد ولید، احمد ندیم اور جنید منظور شامل ہیں۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے مطابق قومی ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں