93

بلاول بھٹو زرداری نے مشاورت کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم پر اپنا موقف بیان کر دیا

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری نے مشاورت کے بعد مجوزہ آئینی ترمیم پر اپنا موقف بیان کر دیا “آرٹیکل 243 میں ترمیم کی پاکستان پیپلز پارٹی حمایت کرے گی، جہاں تک بات ہے آئینی عدالتوں کے قیام کی تو وہ ہمارے ہر منشور کا حصہ رہا ہے اور چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ بھی ہے اس پر ابھی ہم حکومت سے بات چیت کریں گے تاکہ ہم ملکر آئینی عدالتوں کے ساتھ ساتھ چارٹر آف ڈیموکریسی کے باقی نکات پر بھی اتفاق رائے پیدا کرسکیں۔ اس کے علاوہ ججز کے تبادلے کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی کی رائے یہ ہے کہ جس کورٹ سے تبادلہ ہو رہا ہے اور جس کورٹ میں تبادلہ ہو رہا ہے ان کورٹس کے چیف جسٹس کو ٹرانسفر کمیشن کا ووٹنگ ممبر بنایا جانا چاہیئے، ان کے علاوہ باقی نکات جو آئینی ترمیم کے پروپوزل میں شامل ہیں ان پر پاکستان پیپلزپارٹی کا اتفاق رائے قائم نہیں ہوا۔”

اپنا تبصرہ بھیجیں