76

ڈی آئی جی بنوں سجاد خان کا زخمی ہونے والے اہلکاروں کی پشاور میں عیادت

بنوں(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان نے بنوں میں فتنۂ خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکار انور اللہ اور گزشتہ دنوں فتنۂ خوارج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ہاشم خان کی لیڈی ریڈنگ ہسپتال پشاور میں عیادت کی۔

ڈی آئی جی سجاد خان نے دونوں زخمی اہلکاروں کی خیریت دریافت کی، ان کے حوصلے بلند کیے اور ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر انہوں نے زخمی اہلکاروں کے لواحقین سے بھی ملاقات کی اور ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس فورس کے بہادر افسران اور جوان دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کے سامنے سینہ سپر ہیں، اور ان کی لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں