89

لاہور: سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل کا آپریشن، 9 گمشدہ اور متاثرہ بچے بازیاب

لاہور (ایچ آراین ڈبلیو) — سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے گمشدہ بچوں اور اغواء کی اطلاعات پر لاہور کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 9 بچوں کو بازیاب کروا لیا۔ بازیاب کیے گئے بچوں میں منشیات و زیادتی کا شکار، گمشدہ اور گھر سے بھاگے ہوئے بچے شامل ہیں۔

ترجمان کے مطابق بازیاب کیے گئے تمام بچوں کو بحفاظت والدین کے سپرد کر دیا گیا ہے، جب کہ منشیات یا زیادتی کا شکار بچوں اور ان کے والدین کی ماہرینِ نفسیات کے ذریعے کونسلنگ کرائی جا رہی ہے۔

ٹریس کیے گئے بچوں کا تعلق لاہور کے مختلف علاقوں سے ہے، جبکہ بیشتر کو **داتا دربار، ریلوے اسٹیشن اور بس اسٹینڈز** سے بازیاب کیا گیا۔

ترجمان نے بتایا کہ بچوں کی تلاش کے لیے **”ہمارا پیارا” ایپ، ورچوئل چائلڈ پروٹیکشن سینٹر** اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کیا گیا، جس کے نتیجے میں بچوں کو کامیابی سے ڈھونڈ نکالا گیا۔

بازیاب بچوں کے والدین نے سی سی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ادارے نے امید کی ایک نئی کرن جگائی ہے۔

ترجمان کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب **مریم نواز** کے ویژن کے تحت بچوں سے زیادتی، استحصال اور چائلڈ لیبر کو حکومت پنجاب کی **”ریڈ لائن”** قرار دیا گیا ہے، اور ایسے جرائم کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں