جامشورو(ایچ آراین ڈبلیو)شہید اللہ بخش سومرو یونیورسٹی کے اے آر نگوری گیلری میں ترکی کی خطاطی سے سجے ہوئے سرامک کے برتنوں اور پلیٹوں کی نمائش منعقد ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عرب بھٹو نے اس نمائش کا افتتاح کیا جو ترکی کے قومی دن کے ہفتہ کی مناسبت سے تھی۔
یہ نمائش تین روزہ سرامک ورکشاپ کے دوران طلبا کی تخلیقات پر مشتمل تھی۔ پروفیسر ڈاکٹر عرب بھٹو نے طلبا کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا اور کہا کہ ایسے ثقافتی تبادلے پاکستان اور ترکی کے تعلقات مضبوط کرتے ہیں۔
نمائش کی نگرانی فیکلٹی رکن محمد حسن کاشیگر اور خطاط اطہر عباس زیدی نے کی۔


