84

ڈسٹرکٹ ساؤتھ میں وسیع کومبنگ آپریشن جاری

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ساؤتھ مہزور علی کی ہدایت پر ضلع ساؤتھ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہیں۔

بدّر کمرشل کے علاقے میں تھانہ درخشاں کی حدود میں ہونے والے تازہ آپریشن میں تمام داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے ہوٹلوں، دکانوں اور رہائشی مکانات کی تلاشی لی گئی۔

یہ آپریشن 3 ایس ڈی پی اوز، 6 ایس ایچ اوز اور 32 پولیس اہلکاروں کی مشترکہ کارروائی تھی، جو جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری اور امن قائم رکھنے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں