88

پیپلز پارٹی کی بانی پی ٹی آئی کے بیان پر سخت مذمت

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے بانی پی ٹی آئی کے ایکس پر جاری پیغام کو سخت الفاظ میں قابل مذمت قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی کے الفاظ مودی کی زبان اور دشمنوں کے بیانیے سے ملتے ہیں۔ ان کی سیاست نے اداروں کو کمزور اور قوم کو تقسیم کیا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ اقتدار کی ہوس نے بانی پی ٹی آئی کی اخلاقی و قومی حدود مٹا دی ہیں اور یہ سیاست نہیں بلکہ پاکستان دشمن مہم ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت، اداروں اور آئین کے دفاع کے لیے پرعزم ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں