اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)27ویں آئینی ترمیم کا مسودہ کل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا جسے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ پیش کریں گے۔ ترمیم کو قائمہ کمیٹی برائے قانون کے حوالے کیا جائے گا جو ہفتہ و اتوار بھی اجلاس کرے گی۔
کمیٹی کی رپورٹ پیر کو ایوان میں پیش ہوگی اور اسی روز قومی اسمبلی میں ترمیم متعارف کروائی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی 14 نومبر کو آئینی ترمیم کی منظوری دیدے گی۔


