87

پنجاب میں ٹرام اور ہائی اسپیڈ ٹرین کے ساتھ ہاؤسنگ منصوبوں کا اعلان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مریم نواز کی قیادت میں ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں میٹرو اورنج کے بعد ٹرام اور ہائی اسپیڈ ٹرین چلائی جائے گی۔ انہوں نے پنجاب ایئر کمپنی، ایئر ایمبولینس سروس، اور ‘اپنی چھت اپنا گھر’ منصوبے تحت 1 لاکھ 10 ہزار گھر تعمیر ہونے کی تفصیلات بتائیں۔ کسان کارڈ کے دوسرے مرحلے میں 100 ارب روپے تقسیم کیے جا چکے ہیں، جبکہ سیلاب متاثرین کے لیے 100 ارب کے پیکیج کی تقسیم جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں