خیبرپختونخوا(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے تعلیمی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے اہم اعلانات کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں اساتذہ کی بھرتیاں میرٹ کی بنیاد پر کی جائیں گی اور کنٹریکٹ پر اساتذہ کو بھرتی کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ 3200 بند اسکول بحال کر دیے گئے ہیں اور سردیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام اسکول کھول دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ 600 کمیونٹی اسکول بھی کھولے گئے ہیں تاکہ دیہاتی علاقوں میں تعلیمی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔
81


