لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے چینی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات ہوئی، جس میں وفد نے پنجاب میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
مریم نواز نے ملاقات کے دوران پنجاب میں “زیرو ٹائم ٹو اسٹارٹ” پالیسی کا اعلان کیا، جس کا مقصد سرمایہ کاروں کے لیے کاروبار شروع کرنے کے عمل کو آسان بنانا ہے۔ انہوں نے ٹیکس ہالی ڈے، ڈیوٹی امپورٹ ریلیف اور انفراسٹرکچر، آئی ٹی اور میڈیکل شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش کی۔
وزیراعلیٰ نے بتایا کہ پنجاب میں 10 ماہ میں ایک لاکھ سے زائد گھر تعمیر کیے گئے ہیں اور جلد ہی گلاس اور ہائی اسپیڈ ٹرین متعارف کرائی جائیں گی۔


