لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے لاہور پولیس کے 8 بہادر افسران و اہلکاروں کو تعریفی اسناد اور نقد انعامات سے نوازا۔
یہ اعزازات اندھے قتل، چوری اور دیگر سنگین مقدمات کی بروقت تفتیش اور مجرمان کی گرفتاری پر دیے گئے۔ تقریب میں اعلیٰ پولیس افسران کی موجودگی میں انسپکٹرز، سب انسپکٹرز اور کانسٹیبلز پر مشتمل ٹیموں کی کارکردگی کو سراہا گیا۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ایسے محنتی افسران پولیس فورس کا حقیقی سرمایہ ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔


