لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)ذرائع پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پاکستان نے اٹلی کی کمپنی سے درآمد ہونے والے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کے 21 کارگو منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ فیصلہ سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز سے گیس کی طلب میں کمی کے بعد کیا گیا۔ اب پاکستان 2026 میں صرف 2 کارگو (جنوری اور دسمبر میں) اور 2027 میں صرف ایک کارگو (جنوری میں) درآمد کرے گا۔
اس اقدام سے پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کے ساتھ ہونے والے معاہدے میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔


