اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزارت داخلہ نے ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ اضلاع کے لیے ایف آئی اے کا نیا سرکل قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ ہو گیا ہے، جس کے بعد یہ تینوں اضلاع اب فیصل آباد کے بجائے نئے ایف آئی اے ساہیوال سرکل کے دائرہ اختیار میں آ جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق اس اقدام سے عوام کو ایف آئی اے کے معاملات میں آسانی ہوگی اور انہیں فیصل آباد جانے کی ضرورت نہیں رہے گی۔


