اسلام آباد(آیچ آراین ڈبلیو)سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نہ صرف 27ویں آئینی ترمیم پر کام کر رہی ہے بلکہ 28ویں ترمیم کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم سے متعلق تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ واوڈا نے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان بہتر تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کے لیے بلاول بھٹو اور ان کے خاندان کی قربانیوں کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔
سینیٹر نے زور دیا کہ آئینی عدالت کی ضرورت پر مبنی اقدامات کو آگے بڑھایا جا رہا ہے اور تمام فیصلے اتفاق رائے سے لیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر 27ویں ترمیم پر بحث کی ضرورت ہوئی تو وہ بھی ممکن ہوگی۔


