لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کے 30ویں اجلاس میں متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔
اجلاس میں رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں ترامیم، مصر کے ساتھ زرعی تعاون کے معاہدے، اور ٹریفک جرمانہ و پوائنٹ سسٹم کی منظوری دی گئی۔ نیز پرائیویٹ ہاؤسنگ اسکیم کے قواعد میں تبدیلیوں کی بھی منظوری دی گئی۔
کابینہ نے حافظ آباد میں نئی یونیورسٹی کے قیام اور موبائل سی آر ایم ایس ایپ کے لیے معاہدے کی بھی منظوری دے دی۔


