966

ریلوے کے نئے ٹریک اور سہولیات کی ترقی کا اعلان

راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو)وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ نئے ٹریک بنانے کے ساتھ ساتھ پرانے ٹریک کو بھی بہتر بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم جلد کراچی ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریں گے اور نئی کارگو سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ نارووال کے چار سیکشن جنوری تک مکمل ہو جائیں گے، جبکہ لاہور، راولپنڈی سمیت چار اسٹیشنوں پر وائی فائی سہولت دی جا رہی ہے۔

وزیر ریلوے نے خیبرپختونخوا میں بدامنی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بدامنی کا باعث ہیں اور بانی پی ٹی آئی نے چالیس ہزار دہشت گردوں کو صوبے میں بسایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں