چارسدہ(ایچ آراین ڈبلیو) مندنی ٹو تخت بھائی روڈ پر حنیف پٹرول پمپ کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی شوریٰ کے رکن اور معروف عالمِ دین مولانا عبدالسلام شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ مندنی کی حدود میں پیش آیا۔واقعے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سول اسپتال جمال آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق مولانا عبدالسلام تحصیل تنگی کے علاقے اینگر باڑی بند میں واقع مدرسہ ابوبکر صدیق کے مہتمم تھے۔


