کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سونے کی قیمت میں 3500 روپے کی کمی، فی تولہ 4 لاکھ 20 ہزار روپے پر آ گئی
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے کی کمی کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 20 ہزار 362 روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کا بھاؤ بھی 3001 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 60 ہزار 392 روپے رہ گیا ہے۔
عالمی بازار میں بھی سونے کے نرخ کم ہوئے ہیں، جہاں فی اونس سونے کی قیمت 35 ڈالر کمی کے ساتھ 3980 ڈالر پر پہنچ گئی ہے


