98

سہیل آفریدی کا ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم!

پشاور (ایچ آراین ڈبلیو) ‏وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل بھرتیوں میں بے ضابطگیوں کی تحقیقات کا حکم!

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی ہدایت پر محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے ضلع مہمند میں پیرا میڈیکل عملے کی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کے لیے حقائق جانچنے والی خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کے دفتر سے جاری کر دیا گیا ہے۔

1. تشفین حیدر، ڈائریکٹر جنرل کھیل، خیبر پختونخوا۔
2. ارشاد علی، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس ڈیپارٹمنٹ۔

کمیٹی سات (7) ورکنگ ڈیز کے اندر تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ پیش کرے گی۔

وزیراعلیٰ نے واضح ہدایت کی ہے کہ سرکاری بھرتیوں میں شفافیت اور میرٹ کے اصولوں پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ صوبائی حکومت اقرباپروری، بدعنوانی یا کسی بھی غیر قانونی عمل کو برداشت نہیں کرے گی۔ تمام تقرریاں صرف اور صرف اہلیت، دیانت اور شفافیت کی بنیاد پر کی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں