100

وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے نیدرلینڈ کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ کی ملاقات

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے نیدرلینڈ کے سفیر رابرٹ جان سیگرٹ نے آج اسلام آباد میں ان کے دفتر میں ملاقات کی۔
وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ہالینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے اور تعاون کو مزید فروغ دینا چاہتا ہے۔
خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے عزم اور پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
فریقین نے دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا اور عالمی اور علاقائی مسائل پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے سیاسی، اقتصادی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے مختلف امکانات کا جائزہ لیا۔ نیدرلینڈ نے پاکستان کے ساتھ متعدد شعبوں میں تعمیری تعاون پر آمادگی ظاہر کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں