101

سیاحتی سیزن میں بہترین کارکردگی کی بناء پر پولیس افسران و جوانوں میں سرٹیفکیٹ و نقد انعامات تقسیم

ایبٹ آباد (ایچ اراین ڈبلیو) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ناصر محمود ستی نے سیاحتی سیزن کے دوران سیاحوں کے تحفظ، ٹریفک کے بہترین نظم، جرائم کی روک تھام اور عوامی سہولت کے لیے اپنی خدمات احسن انداز میں انجام دینے والے ایبٹ آباد ٹریفک وارڈن پولیس افسران و جوانوں میں تعریفی اسناد و نقدم انعامات تقسیم کیئے۔ اس موقع پر ڈی آئی جی ہزارہ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد پولیس کے افسران و جوانوں نے سیاحتی سیزن میں جس محنت، جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض سرانجام دیے، وہ قابل تحسین ہیں۔ آپ سب نے نہ صرف امن و امان برقرار رکھنے میں شاندار کردار ادا کیا بلکہ سیاحوں کو ایک محفوظ، پُرامن اور خوشگوار ماحول فراہم کر کے پولیس کے مثبت تشخص کو بھی اجاگر کیا۔امید ہے مستقبل میں بھی آپ اسی طرح اپنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی کو احسن طریقے سے سرانجام دیتے ہوئے ہزارہ پولیس کا نام روشن کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں