لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)لاہور میں اسموگ کے بڑھتے خطرے کے پیش نظر مارکیٹیں اب رات 10 بجے بند ہوں گی جبکہ ریسٹورنٹس عام دنوں میں رات 11 بجے اور ویک اینڈ پر رات 12 بجے تک کھل سکیں گے۔ ہوم ڈیلیوری رات 2 بجے تک جاری رہے گی۔ میڈیکل اسٹورز، تندور اور دیگر ضروری خدمات کو استثنیٰ حاصل ہے۔ نئے اوقات کار کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔
87


