اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ایف بی آر کے لائف اسٹائل مانیٹرنگ سیل نے شاہانہ زندگی گزارنے مگر کم آمدن ظاہر کرنے والے ممکنہ ٹیکس چوروں کی نشاندہی کی ہے۔ لاہور کے ایک تاجر کی 30 لگژری گاڑیاں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے بیرون ملک دورے زیرِ تفتیش ہیں۔ ٹیکس شارٹ فال کے پیش نظر ایف بی آر نے کارروائی کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
86


