سجاول(ایچ آراین ڈبلیو) ایس ایس پی سجاول میڈم علینہ راجپر نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے امتحان پاس کرنے والے 4 امیدواروں (جن میں ایک خاتون شامل ہیں) کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (BPS-11) کے عہدے پر تقرری کے آفر لیٹرز دیے ہیں۔
انہوں نے کامیاب امیدواروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ بھرتی میرٹ اور شفاف عمل کا نتیجہ ہے، اور نئے افسران عوامی خدمت اور قانون کی بالادستی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔


