اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے ایک ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ عوام کو بہتر صحت کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ترجیح ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہیلتھ کیئر کا تصور بدل گیا ہے اور اب اسپتالوں میں رش کم کرنے اور بیماریوں سے بچاؤ پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔ وزیر نے زور دیا کہ “صحت مند شہری ہی صحت مند معاشرہ تشکیل دیتے ہیں” اور ماحول کو محفوظ بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔


