185

لاہور میں مجرموں کے تعاقب کے لیے جدید ڈرون نظام متعارف

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پولیس اب مجرموں کے تعاقب کے لیے جدید ڈاکنگ ڈرون استعمال کرے گی جو ون فائیو سسٹم سے منسلک ہوں گے۔

سیف سٹی حکام کے مطابق شہر کے 10 بڑے تھانوں کی حدود میں بلند عمارات پر یہ ڈرون نصب کیے جائیں گے۔ واردات کی کال موصول ہوتے ہی یہ ڈرون خودکار طور پر حرکت میں آجائیں گے اور 15 کلومیٹر تک گشت کرسکیں گے۔

ہر ڈرون کی قیمت 22 سے 25 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔ ابتدائی طور پر 10 ڈرون خریدے جارہے ہیں، جبکہ بعد میں پورے پنجاب میں انہیں متعارف کرایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں