89

تاجروں کے مسائل پر گورنر پنجاب سے ملاقات

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) کاروباری برادری کا وفد گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کے لیے گورنر ہاؤس پہنچا جہاں انہوں نے حکومتی پالیسیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔

تاجروں نے شکایت کی کہ دکانوں کو جلد بند کرنے، بے جا ٹیکسوں اور پیرا فورس کے عمل سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر حالات نہ بدلے تو کاروباری دیگر ممالک کو نقل مکانی کریں گے۔

گورنر پنجاب نے تاجروں کے ساتھ یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “تاجر برادری کو مسائل میں ڈالنا نہیں بلکہ نکالنا ہے۔” انہوں نے زور دیا کہ تاجروں کو اعتماد میں لیے بغیر پالیسیاں بنانا مناسب نہیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں