غیرت کے نام پر 18 سالہ لڑکی کا قتل

پشاور(ایچ آراین ڈبلیو) ضلع خیبر کے علاقے سپین قبر میں ایک 18 سالہ لڑکی کو اس کے داماد نے غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

پولیس کے مطابق ملزم نے ناجائز تعلقات کے شبہے میں رات تین بجے فائرنگ کی جس کے بعد لڑکی صبح تک زندہ رہی، تاہم ملزم نے دوبارہ فائرنگ سے اسے جاں بحق کر دیا۔ مقتولہ کے والد نے داماد پر قتل کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ ملزم نے خود فون پر قتل کی اطلاع دی۔

پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں