گوادر(ایچ آراین ڈبلیو)ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل گوادر نے سمندر کے راستے غیرقانونی طور پر ایران جانے والے 29 افغان شہریوں کو دو ڈرائیوروں سمیت گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق، تربت ضلع کیچ میں چھاپے کے دوران 12 مرد، 4 خواتین اور 13 بچوں پر مشتمل گروپ کو تحویل میں لیا گیا۔ یہ افراد گاڑی کے ذریعے ایران جانے کے لیے پاکستان کا غیرقانونی راستہ استعمال کر رہے تھے۔
ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ ان کا منصوبہ ایران ہوتے ہوئے دیگر ممالک کا تھا۔ گرفتار افراد کو مزید تفتیش کے لیے گوادر منتقل کر دیا گیا ہے۔ انسانی سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔


