81

گوگل کی پنجاب میں کروم بک فیکٹری اور ایجوکیشنل انویسٹمنٹ کی پیشکش

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) گوگل فار ایجوکیشن کے اعلیٰ سطحی وفد نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات میں صوبے میں کروم بک لیپ ٹاپ فیکٹری لگانے کی پیشکش کی ہے۔

وفد کی سربراہی کرنے والے گلوبل ڈائریکٹر کیون کالیس نے وزیراعلیٰ کے تعلیمی ویژن کو سراہا۔ مریم نواز شریف نے پنجاب کو آرٹیفیشل انٹیلی جنس ہب بنانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے فیکٹری کے قیام کے لیے بھرپور معاونت کی یقین دہانی کرائی۔

اس منصوبے کے تحت طلباء کے لیے جدید AI ٹولز اور انگلش لرننگ سافٹ ویئر سے لیس کروم بکس مہیا کی جائیں گی، جبکہ ہزاروں اساتذہ کو آئی ٹی ٹریننگ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں