کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سولجر بازار میں واقع جفلر گرلز ہائیر سیکنڈری اسکول کو جمعہ کی رات غیر قانونی طور پر سیل کر دیا گیا، جس پر اسکول انتظامیہ اور طالبات میں شدید پریشانی پھیل گئی۔
سیل کی ذمہ داری سے متعلق ایس بی سی اے اور مقامی پولیس نے لاعلمی کا اظہار کیا۔ تاہم، ٹاؤن ناظم نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقہ پولیس کی موجودگی میں جعلی سیل توڑ کر اسکول دوبارہ کھلوا دیا۔
اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زمین پر قبضہ کرنے والی مافیا نے یہ حرکت کی ہے، جو پہلے بھی کئی بار ایسی کوششیں کر چکی ہے۔ اس اسکول میں غریب اور مزدور طبقے کی بچیاں پڑھتی ہیں، جنہوں نے اعلیٰ حکام سے اسکول کو بند ہونے سے بچانے کی اپیل کی ہے۔


