ہنگو میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملہ، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکار زخمی

ہنگو(ایچ آراین ڈبلیو)ضلع ہنگو کے علاقہ دوآبہ میں پولیس قافلے پر آئی ای ڈی حملہ ہوا، جس میں ایس ایچ او تھانہ دوآبہ عمران الدین سمیت 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ اس وقت ہوا جب اہلکار سرچ آپریشن سے واپس آ رہے تھے۔

زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال ہنگو منتقل کیا گیا، جبکہ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔ ضلع بھر میں سیکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پشاور میں سی ٹی ڈی تھانے میں دھماکے سے ایک اہلکار شہید اور دو زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں